Wednesday 11 March 2015

HAZRAT ALI AS & NAMAZ IN URDU

HAZRAT ALI AS OR NAMAZ

دین اسلام مسلمانون کا دین ھے جس کا پھلا رکن "نماز" ھے۔نماز مسلمانون پر دن مین 5 وقت فرض کی گئ ھے۔ قیامت
 کہ دن سب اعمالون کا حساب کتاب نمازون کے بعد پوچھا جاۓگا۔

اسلام کے دفاع کے لیےاھلبیت ع-س کی قربانیان اک  بڑی مثال ھے۔جسے تا قیامت نھین بھلایا جا سکتا۔
آج ھم آپکو پھلے امام،امام المتقین، شیرے خدا حضرت علی علیہ السلام کا واقعہ بیان کر رھے ھین۔جس سے پتا چلتا ھے کہ اھلبیت کی نظر میں نماز کی اھمیت کیا ھے۔

امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام صفّین کے معرکے میں تھے-جنگ پوری طرح زوروشور سے جاری تھی-دشمن کا لشکرمقابلے پر ڈٹا ھوا تھا اور ایسے ہی موقعے پر ایک مرتبہ آپؑ نے سورج کی جانب نگاھ اٹھائی-ابن عباس نے دریافت کیا:

"آپ سورج کی جانب کیون متوجہ ہین؟"

امیرالمئومنینؑ نے فرمایا:

"مین زوال کا وقت شناخت کرنا چاھتا ھون تاکہ نماز ظہر پڑھ سکون؟

ابن عباس نے کہا:
"کیا ایسی گھمسان کی جنگ کے موقع پر نماز پڑھی جا ئے گی۔؟

امامؑ نے فرمایا: "ہم ان لوگون سے کس بات پر جنگ کر رھے ھین؟ ھم ان سے اسی لیے تو برسرپیکار ھین تاکہ نماز قائم ھو سکے۔"

ابن عباس بیان کرتے ھین کہ امیر المئومنین حضرت علی علیہ السلام یے کبھی نمازے شب نہین چھوڑی-یہان تک کہ جنگِ صفَین مین سخت ترین موقعے پر یعنی "لیلۃ الحریر مین بھی آپؑ نے نماز شب ادا کی۔اور نماز ظہر تو پھر بھی واجب نماز تھی۔مولا 
اسکو کیسے چھوڑتے۔


(حوالہ: بکھرے موتی-جلد 1-پیج 240)

یے تو کچھ بھی نھین 19 رمضان کی فجر جب آپ مسجدِکوفہ مین نماز کہ لیے آئے تو ابن ملجم (اللہ پاک کی لعنت ہو اس پر) سویا ھوا تھا-اسکو مولا علی علیہ السلام نے جگایا کے اٹھہ کمبخت اپنا کام کر۔مولا کو پتا تھا کہ یے مجھے شھید کرنے آیا ھے پھر بھی اسے اٹھایا اس لیے کے آپ لوگون کو سمجھا سکین کہ نماز کی اھمیت کیا ھے۔آخر کار جب مولا علی جب نماز مین حالتِ سجدہ مین تھے تو اس لعنتی نے مولا پے وار کر کے آپکو زخمی کیا اور آپ 21 رمضان المبارک کو خالقِ حقیقی سے جا ملے اور شھادت کا جام پیا۔

قسم خدا کی علی آج کامیاب ھوا-
خدا کے گھر سے تھا آیا-خدا کے گھر سے گیا-

امید آپکو ھمارے آرٹیکل پسند آئینگے- مزید ھمارے اسلامک آرٹیکل پڑھنے کے لئے سبسکرائب اور کمنٹس ضرور کرین۔